والورہیمپٹن : پلیئرز سنوکر چیمپئن شپ کا بیسٹ آف 19 فریمز فائنل برطانیہ کے ایلی کارٹر اور ان کے ہموطن شان مرفی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں ففتھ سیڈ ایلی کارٹر نے اپنے ہم وطن جو اوکونر کو 6-4 فریمز سے شکست دی۔
جبکہ نمبر 10 سیڈ شان مرفی نے تھرڈ سیڈ کیرن ولسن کو 6-3 فریمز سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا۔ 3 لاکھ 85 ہزار پاؤنڈز انعامی رقم کے ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ میں فاتح کیوئسٹ ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی خطیر رقم بھی حاصل کرے گا۔