پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچز اورپریکٹس کا شیڈول جاری

اسلام آباد: پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچز اور پریکٹس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج اسلام آباد پہنچیں گی،19 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گی،21 سے 23 اپریل تک کھلاڑیوں کو عید کی چھٹیاں دی جائیں گی،25 اپریل اور 28 اپریل کو دونوں ٹیمیں آرام کریں گی، 26 اپریل کو دونوں ٹیموں کا پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرا پریکٹس سیشن شیڈول ہوگا،26 اپریل کو دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شامل ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 30 اپریل کو کراچی کیلئے روانہ ہو جائیں گی،پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی 20 اور 24 اپریل کو شیڈول ہیں ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 27 اور 29 اپریل کو ایک روزہ میچز کھیلیں گے ۔