پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر21فیصد کی کمی

اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر21فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عارف حبیب ریسرچ اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں 12.80ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 16.26ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارچ میں 1.11ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 9فیصد کم ہے۔فروری میں ملک میں 1.22ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر39فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمارکےمطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پی ایس او کے 6.48ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں پی ایس او کے 8.14ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں اٹک پٹرولیم کے 1.20ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 20فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹک پٹرولیم کے 8.14 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں شیل نے 0.99ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شیل کے 1.27ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں حیسکول کے 0.26ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابے میں 9فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں حیسکول کے 0.24ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔