پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دے دی
Share
ماؤنٹ مونگانوئی: جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 267 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی۔
بے اوول پر میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے 394 رنز کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز کا 63/5 کے اسکور پر کیا اور پہلے سیشن کا کھیل ختم ہونے سے 15 منٹ قبل 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بیٹر مائیکل بریسویل 25 رنز بناسکے اور ڈیرل مچل 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اینڈرسن اور براڈ نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 24 فروری سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔