پی ایس ایل میچز میں ہاؤس فل پر ملتان کا شکریہ: نجم سیٹھی

ملتان : پاکستان سپر لیگ 8میلہ میں ملتان راؤنڈ کے سنسنی خیز مقابلوں اور ہر میچ میں کرکٹ لوور تماشائیوں سے ہاؤس فل ملتان سٹیڈیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کو بھی سحرزدہ کردیا اور وہ تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

نجم سیٹھی نے ملتان کے کرکٹ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے کرکٹ لوور شائقین نے ایک بار پھر ثابت کردکھایا کہ پی ایس ایل ان کے لیے اور پاکستان کے لیے کیا معنی رکھتی ہے انہوں نے پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعقاد پر مقامی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بدھ کی شب کو کھیلے ملتان راؤنڈ کے پانچویں اور آخری سنسنی خیز میچ میں شائقین کے جوش و خروش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نے ملتان کے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور یہ میچ مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ پی ایس ایل سیزن 8 میں ابھی مزید جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا اب پی ایس ایل کرکٹ لاہور اور راولپنڈی میں بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔