ملتان: پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں دو روز باقی رہ گئے ملتان سلطان نے گزشتہ روز سے اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان سٹیڈیم پر بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا۔
ملتان سلطان کے کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے خلاف 13 فروری کو کھیلے جانیوالے افتتاحی میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوگا سلطانز اپنے ہوم گراؤنڈ پر شائقین کو مایوس نہیں کرینگے ۔
دعا گو ہوں کہ پی ایس ایل خیر خیریت سے ہو ، ہماری بھرپور طریقے سے تیاریاں جاری ہیں ۔پی ایس ایل 8کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندر نے ملتان پہنچنے پر اپنا پریکٹس شیڈول منسوخ کردیا اور آج ملتان سٹیڈیم پر شام 5بجے پریکٹس کر ے گی ۔