پی ایس ایل : کیرن پولارڈ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار Image 5 مارچ ، 2023 پی ایس ایل : کیرن پولارڈ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار Share راولپنڈی: ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر کیرن پولارڈ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ ہفتے کے روز لاہور قلندرز کے خلاف مقابلے کے دوران کیرن پولارڈ نے اپنی ہی گیند پر عبداللہ شفیق کا کیچ لینے کے بعد انہیں پویلین کی طرف اشارہ کیا۔ میچ ریفری نے کیرون پولارڈ کو پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق آرٹیکل 2.5 کی لیول 1 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔ Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestدوستوں کوارسال کریں