چمکتی نیلی جلد اور نیلے گوشت والی مچھلی کا معمہ حل نہ ہوسکا
Share
سڈنی: شمالی امریکہ کے مغربی ساحلوں پر ایک بڑی مچھلی پائی جاتی ہے جسے’’لِنگ کوڈ‘‘کہتے ہیں ۔اس کی ایک قسم کی رنگت شوخ نیلی ہوتی ہے اور اس کا گوشت بھی اسی رنگ کا ہوتا ہے۔
یہ معمہ اب تک سائنسداں حل نہیں کرسکے ہیں۔2016 ء میں آسٹریلوی بحری ماہر آرون گیلووے کو پہلی مرتبہ یہ مچھلی نظر آئی جسے انہوں نے پکڑا اور کاٹنے پر معلوم ہوا کہ یہ اندر اور باہر دونوں جگہ سے ہی نیلی ہے۔
لیکن اس غیرمعمولی وجہ کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔تاہم اس کا نیلا گوشت پکاتے وقت دوبارہ معمول کی رنگت اختیار کر لیتا ہے۔