چیمپئنز لیگ، میلان نے نیپولی کو 1-0 سے ہرا دیا

روم: آل اٹالین چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل میں اسماعیل بینیسر کی پہلے ہاف کے گول کی بدولت اے سی میلان نے سرفہرست ٹیم نیپولی کو 1-0 سے شکست دے دی۔ الجزائر کے مڈ فیلڈر نے برہم ڈیاز کی کک پر گول کیا۔

نپولی کو دوسرے ہاف میں زیمبو انگوئیسا کے ریڈ کارڈ کی صورت میں زبردست جھٹکا لگا جس کی وجہ سے اے سی میلان نے منظم کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری کو برقرار رکھا۔ میلان کی دوسرا گول کرنے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب سائمن کجیر کا ہیڈر بار کے نیچے سے اچھل گیا۔