بیجنگ: چینی نوجوان بریک اپ کے بعد اپنی محبوبہ کو منانے کیلئے بارش کے باوجود 21 گھنٹے تک گھٹنوں کے بل بیٹھا رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں ایک شخص نے محبت کی خاطر اپنی سابق گرل فرینڈ کو منانے کی جی توڑ کوشش کی اور یہ پروابھی نہ کی کہ تیز بارش میں وہ بھیگ رہا ہے جبکہ وہ محبوبہ کے دفتر کے باہر گھٹنوں کے بل بیٹھا رہا اورمعافی کی گزارش کرتا رہا، اس شخص نے ہاتھ میں گلدستہ بھی تھاماہوا تھا۔
تاہم دفتر کے باہر موجود لوگوں نے اسے جانے کیلئے کہا لیکن اس نے انکار کردیا۔بعد ازاں پولیس کو بھی بلایا گیا لیکن وہ باز نہ آیا ۔پولیس کے مطابق اس شخص کا گزشتہ ماہ ہی بریک اپ ہوا ہے۔گرل فرینڈ کے انکار اوربارش میں بھیگنے کے بعد سردی لگنے کے باعث اس شخص کی محنت ضائع ہوگئی اور بالآخر21 گھنٹے بعد اسے اٹھ کر جانا پڑا۔