کارپوریٹ کپ، محمد اختر اور انور بروہی کاعمدہ کھیل

کراچی: ڈی ایچ اے معین خان اکیڈمی میں جاری أٹھویں کارپوریٹ کپ میں اے او اسپتال اینڈ کلینکس نے مومن سیڈکو تین وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی سمیٹی۔ مومن سیڈ کی ٹیم 128 رنز بنا سکی۔ ارسل شیخ نے 65 رنز بنائے۔

انور بروہی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ محمد اختر نے 69 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کپتان خالد لطیف نے 16 رنز اسکور کیے۔

عامر بابر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں ترین اکیڈمی نے نیہافیبرکس کو 10 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔ نیہا فیبریکس 61 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ علی ماجد نے تین اور فیصل اکرم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ترین اکیڈمی نے بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔ محمد شہزاد نے 33 اور عامر عظمت نے 21 رنز بنائے۔ علی ماجد مین آف دی میچ قرار پائے۔