ریاض: پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب کے یوم تاسیس پر روایتی لباس اور تلوار کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ ٹوئٹر پر النصر فٹبال کلب کی نمائندگی کرنے والے سٹرائیکر رونالڈو نے ویڈیو شیئر کی ہے۔
جس میں وہ سعودی عرب کے یوم تاسیس میں روایتی لباس زیب تن کیے تلوار کیساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کیپشن میں لکھا سعودی عرب کو یوم تاسیس مبارک! جشن میں شرکت کرنا ایک منفرد تجربہ تھا۔سعودی عرب کا یوم تاسیس ہر سال 22 فروری کو 1727 میں ملک کے بانی امام محمد بن سعود کی یاد میں منایا جاتا ہے۔