کرونارتنے نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

ویلنگٹن: سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا تاہم بورڈ نے ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔ کرونارتنے آئندہ ماہ آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کے بعد کپتانی سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔

سری لنکا کے سلیکٹرز کے ساتھ ان کی بات چیت جاری ہے۔ کرونارتنے جو اپریل میں 35 سال کے ہو جائیں گے، چار سالہ قیادت اور ایک تازہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے ساتھ کپتانی میں عدم دلچسپی ظاہر کی ہے۔ آئرلینڈ ٹیسٹ سیریز اس سائیکل کا حصہ نہیں ہے۔