بینکرز کلب کرکٹ کپ :سٹیٹ بینک اور بینک الحبیب کی سیمی فائنل تک رسائی

ملتان : سٹیٹ بینک اور ملتان بینکرز کلب کے زیراہتمام جاری گورنرز کپ انٹر بینکس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سٹیٹ بینک اور بینک الحبیب سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی پہلی دو ٹیمیں بن گئیں۔

یہ دونوں ٹیموں نے اپنے گروپ میں اپنے دو دو میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہیں دریں اثناء گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے پانچویں میچ میں سٹیٹ بینک نے موہیرہ سعید کی جارحانہ سنچری سمیت بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت نیشنل بینک کو 85رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔

سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے موہیرہ سعید کی جارحانہ سنچری(65گیندوں پر پورے سو رنز) کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 208رنز بنائے۔

لیفٹ ہینڈڈ بیٹر موہیرہ سعید کی سنچری اننگز 8چوکوں اور 5فلک شگاف چھکوں سے مزین تھی۔ جوابی بیٹنگ میں نیشنل بینک کی ٹیم موہیرہ سعید کے سپن باؤلنگ ٹریک میں پھنس کے رہ گئی نیشنل بینک کی ٹیم 19ویں اوور میں 123رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ۔ میچ کے مہمان خصوصی ماہر ریاضیات پروفیسر غلام رسول نے انعامات تقسیم کیے ۔