کلاشنکوف جیسی شکل کےحقے نے آسٹریلوی شہری کو جیل بھیج دیا

سڈنی : آسٹریلوی پولیس نے ایک ایسے شخص پر فرد جرم عائد کی ہے جسے مبینہ طور پر ایک کلاشنکوف اسالٹ رائفل اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا –

لیکن اس کا مقصد کچھ اور ہی نکلا۔ شمال مغربی سڈنی میں اسالٹ رائفل کی وجہ سے ہنگامی کالوں کے فوری بعد پولیس کو ایک بڑی کارروائی کرنا پڑی۔

سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس کلاشنکوف بردار شخص تک پہنچتی، حکام نے ایک بڑے عملے کے ساتھ کارروائی کی جس میں ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل تھا۔

اُس شخص سے بظاہر ایک ’رائفل‘ برآمد ہوئی، لیکن پولیس کو جلد ہی معلوم ہو گیا کہ یہ درحقیقت ایک کلاشنکوف کی شکل سے سے ملتا جلتا ایک حُقّہ ہے ۔ ایک آلہ جسے تمباکو یا دیگر نشہ آور جڑی بوٹیاں پینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔