کمر میں تکلیف، بین فوکس سرے کیخلاف میچ سے دستبردار
Share
لندن: انگلینڈ کے وکٹ کیپر بین فوکس کمر میں معمولی شکایت کی وجہ سے ہمپشائر کے خلاف سرے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 30 سالہ وکٹ کیپر کو سرے کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، لیکن اوول میں شیڈول میچ سے باہر کر دیا گیا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اقدام صرف احتیاطی ہے، فوکس کو گزشتہ ہفتے لنکاشائر میں سرے کے خلاف میچ میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے 76 اور ناٹ آؤٹ 103 رنز بنائے اور ساتھ ہی 180 اوورز تک وکٹ کیپنگ کی۔