کنگ چارلس کی تاج پوشی ، موسیقاروں کے نام سامنے آگئے

لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب کے لئے 12 نئی موسیقی کا انتخاب کیا گیا جس میں سے ایک مشہور برطانوی موسیقار اینڈریو لائیڈ ویبر موسیقی پیش کریں گے۔

چھ مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی تاج پوشی کی تقریب کے لئے اینڈریو لائیڈ ویبر کا انتخاب ذاتی طور پر شاہ چارلس سوم نے کیا ہے۔

اس موقع پر ملکہ کنسورٹ کمیلا کو بھی تاج پہنایا جائے گا۔چارلس سوم نے خود ذاتی طور پر میوزیکل پروگرام کے لئے موسیقی کا انتخاب کیا ہے اور 12 نئی موسیقی کو تیار کرایا ہے ۔ان 12 نئی موسیقی میں 6 آرکسٹرا ، پانچ کورل اور ایک آرگن کمیشن شامل ہیں ۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے 2 سال بعد برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ شاہی جوڑے نے کورونا وبا کے بعد 2 سال بعد اور بطور پرنس اور پرنسز آف ویلز پہلی بار لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں منعقدہ ایوارڈز کی اس تقریب میں شرکت کی۔شاہی جوڑے نے لاک ڈاون سے قبل آخری بار 2019ء میں بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

کیٹ اس تقریب میں نامور فیشن برانڈ الیگزینڈر میک کوئین کے سفید رنگ کے لباس کے ساتھ سیاہ رنگ کے لمبے دستانے اور زارا کی سنہری بالیاں پہنے بہت خوبصورت نظر آئیں اور ولیم سیاہ رنگ کا کوٹ سوٹ پہنے دلکش لگ رہے تھے۔کیٹ نے وہی لباس پہنا جو اْنہوں نے 2019ء کے ایوارڈز کی تقریب میں پہنا تھا۔