کویت کا دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ
Share
کویت سٹی : کویت کا دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ ۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کی جانب سے دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
کویت کے نئے شہر مدينۃ الحرير میں برج مبارک الکبیر کے نام سے دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔1001 میٹر بلند اس عمارت کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ ہوں گے اور اس کی تعمیر مکمل ہونے میں سالوں لگ سکتے ہیں،خیال رہے کہ برج الخلیفہ عمارت 828 میٹربلند ہے۔
ایک کلو میٹر بلند اس عمارت کا ڈیزائن سپین کے آرکیٹیکٹ Santiago Calatrava تیار کریں گے، رپورٹس کے مطابق اس عمارت میں 234 منزلیں ہوں گی اور اس میں 7 ہزار افراد قیام کر سکیں گے۔
اس عمارت میں دفاتر، اپارٹمنٹس اور ہوٹل سمیت دیگر متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی، خیال رہے کہ مدينۃ الحرير 250 اسکوئر کلومیٹر رقبے پر پھیلا شہر ہوگا جہاں 70 لاکھ افراد قیام کر سکیں گے، اس شہر کی تعمیر 2023 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔