کے پی ٹی سکس ریڈ اسنوکر ٹائٹل محمد فیضان کے نام

کراچی: سندھ کے محمد فیضان نے کے پی ٹی سکس ریڈ اسنوکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ کے پی ٹی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر نگرانی کے پی ٹی اسنوکر ایرینا میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں محمد فیضان نے 4-1 سے خسارے میں جانے کے باوجود تجربہ کاراور نیشنل رینکنگ کے حامل کیوئسٹ عبدالستار کو 5-4سے زیر کر دیا۔

ان کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 0-69، 32-2، 4-66، 13-44، 5-53، 42-1، 46-0، 45-7 اور 34-0 رہا۔ ٹیسٹ کرکٹر انور علی نے پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کریم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے پی ٹی بریگیڈیئر طارق بشیر، اسپورٹس ہیڈ میجر(ر) محمود ریاض کے ساتھ انعامات تقسیم کئے۔