لاہور: سالانہ گندم خریداری کےلئے ڈی سی لاہور نے پلان کو حتمی شکل دے دی۔ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ ضلع لاہور کے 2 زونز میں 12 ہزار میٹرک ٹن کا ہدف، خریداری مراکز کی تعداد 4 ہوگی۔رواں سال گندم خریداری کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔
گزشتہ سال گندم خریداری کی امدادی قیمت 2200 روپے فی من تھی۔گزشتہ سال لاہور میں کاشت شدہ رقبہ 1 لاکھ 4 ہزار ایکڑ پر محیط تھا۔رواں سال لاہور میں کاشت شدہ رقبہ 1 لاکھ 13 ہزار ایکڑ پر محیط ہےگزشتہ سال کی نسبت ضلع لاہور میں کاشت شدہ رقبہ میں 8 اعشاریہ 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ڈی سی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کے تمام عمل کی نگرانی کیلئے افسرانخود فیلڈ میں رہیں ۔