فلوریڈا: ماہرینِ فلکیات نے ایک انتہائی نایاب ستاروں پر مبنی نظام دریافت کیا ہے کہ جس میں مستقبل میں انتہائی شدید دھماکا ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں خلامیں سونے کی بارش ہوسکتی ہے۔
یہ ستاروں پر مبنی نظام اتنا نایاب ہے کہ ماہرین کے مطابق ہماری کہکشاں میں اس جیسے صرف 10 نظام موجود ہیں۔ ان ستاروں کے ملاپ کی صورت ایک روایتی نووا سے 1000 گُنا زیادہ روشن دھماکا ہوتا ہے۔
چلی میں قائم سیرو ٹولولو انٹر امیریکن آبزرویٹری کے ماہرین فلکیات اس نتیجے تک پہنچے کے یہ نظام ایک دن ایک کِلو نووا کا سبب ہوگا۔