گیس پائپ لائن دھماکوں میں برطانیہ مُلوث ہے، روس

روس: روسی خبرایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے نارڈاسٹریم پائپ لائن دھماکوں میں برطانیہ کے ملوث ہونےکا الزام لگایا اور ان حملوں کو  دہشت گردی  قرار دیا۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نارڈاسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں میں برطانوی بحریہ کے ماہرین ملوث ہیں۔روسی وزارت دفاع کے مطابق برطانوی رائل نیوی نے حملےکی منصوبہ بندی، سپورٹ اور عملدرآمد میں حصہ لیا۔دوسری جانب برطانیہ نے دھماکوں میں برطانوی بحریہ کے ملوث ہونے کا روسی الزام مسترد کردیا۔برطانوی وزارت دفاع کا کہنا تھاکہ دھماکوں میں برطانوی بحری اہلکاروں کے ملوث ہونے کا روسی الزام غلط ہے، یوکرین پر غیرقانونی حملے سے توجہ ہٹانے کیلئے روس ایسے غلط دعوے کررہا ہے۔خیال رہے کہ بحیرہ بالٹک میں روس سے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں میں 26 ستمبرکو دھماکے ہوئے تھے۔