لندن: برطانوی بادشاہ چارلس سوم اپنے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور بہو میگھن مارکل کو بکنگھم پیلس میں فلیٹ دینے کے لیے آمادگی کا اظہار کر دیا ۔
ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیری اور میگھن کی فروگمور کاٹیج سے بے دخلی کے بعد شاہی خاندان میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے شاہ چارلس اْنہیں بکنگھم پیلس میں فلیٹ کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہیں جو ان کی برطانیہ آمد پر ہمیشہ دستیاب ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ آمد پر ہیری اور میگھن ونڈسر پیڈ میں رہنے کے بجائے اپنے انکل شہزادہ اینڈریو کے فلیٹ میں رہ سکتے ہیں۔