لندن : آسٹریلوی فاسٹ بولر جارڈن بکنگھم نے نارتھمپٹن شائر جوائن کرلی۔ 23 سالہ بکنگھم نے حالیہ شیفیلڈ شیلڈ سیزن میں جنوبی آسٹریلیا کے لیے بہت متاثر کیا اور اپنے پہلے سات فرسٹ کلاس میچوں میں 26.56 کی اوسط سے 25 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
وہ اپریل میں آسٹریلیا اے کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب ہوئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے پہلے میچ میں 58 رنز دے کر 6 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ اے کے ٹاپ سکس بیٹرز کو آؤٹ کیا۔