دل کے دوروں کے سبب پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کرنے والا بائیو جیل

نیو یارک: سائنس دانوں نے ایک نیا بائیو جیل بنایا ہے جس کو انجیکشن کے ذریعے رگوں میں ڈال کر دل کے دورے کے سبب ہونے والے نقصانات کو ختم کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ جیل مریض کے اندر داخل ہوتے ہی اپنی تاثیر دِکھانا شروع کر دیتا ہے۔

سان ڈیاگو میں قائم یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی محققین کی ٹیم کی جانب سے آزمائش میں اس جیل نے دل کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی تلافی کی اور سوزش کو کم کیا اور اب سائنس دان آئندہ ایک سے دو سالوں میں اس جیل کی آزمائش انسانوں پر کرنے کے متعلق سوچ رہے ہیں۔