صرف ایک انجکشن سے کمر کے دیرینہ درد کے علاج میں اہم کامیابی

نیو جرسی : کمر کے نچلے حصے کا درد انتہائی تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ معمولاتِ زندگی کو تباہ کرتا ہے۔ اب خاص خلیات سے بنے ایک انجکشن کے ذریعے اس کیفیت کو دور کرنے میں غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

جامعہ اوکلاہوما میں کلینیکل ریڈیالوجی کے ماہر ڈاکٹر ڈگلس بیل نے کہا ہے کہ’’کمر کی ڈسک متاثر ہونے کا عمل ڈی جنریشن آف ڈسک کہلاتا ہے اور ڈاکٹر ڈگلس نے اسی ڈسک کے خلیات کا خاص انجکشن بنایا ہے جس کا ایک ٹیکہ طویل عرصے تک درد کم کرکے مریض کا معیارِ زندگی بہتر بنا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ انجکشن بنانے میں انہیں کئی برس لگے ہیں اور اب اسے مزید مریضوں پر آزمایا جائے گا۔