غربت میں کمی لا نا حکومت کی اولین ترجیح : وزیر صنعت وتجارت

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے صوبائی وزیر ایکسائز بلال افضل کے ہمراہ ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزرا نے بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔

سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے محکمہ لائیو سٹاک پر تفصیلی بریفنگ دی ، صوبائی وزرا نے لائیو سٹاک سیکٹر کے فروغ کیلئے محکمانہ اقدامات کو سراہتے کہا کہ 92 11 ورچوئل گورننس اور ڈیزیز رپورٹنگ و سرویلنس سسٹمز جدّت اور انتظامی مہارت کے عملی ثبوت ہیں۔

صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ شعبہ لائیو سٹاک معاشی خوشحالی اور غربت میں کمی لانے کیلئے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کیلئے خام اجناس کی مقامی پیداوار کو بڑھانا ہوگا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے نگران وزرا کو سوینئرز بھی پیش کئے۔ایس ایم تنویر نے ادارے میں پودابھی لگایا۔