سرگودھا: ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب نے پتھر فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین میں سانس اور پھیپھڑوں کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کی شکایات پر فوری طور پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ضلعی سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کوارٹز سٹون گرائنڈنگ ، شعبےسے وابستہ ورکرز اور مزدوروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
حکومت نے سنگ مرمر کی رگڑائی اور اسے مختلف ڈھانچوں میں تشکیل دینے کے دوران سلیکا مٹی کے باعث پھیلنے والی بیماری سلیکاسس میں مبتلا ءہونے والے ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔