کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں 6 کروڑ 70 لاکھ بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم

نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے سٹیٹ آف دی ورلڈ چلڈرن کی رپورٹ میں خوفناک انکشاف کیاگیا ہے کہ وبائی مرض کورونانے زندگی کی دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو بھی شدید متاثر کیا ہے جبکہ وبا کے دوران 6 کروڑ 70 لاکھ بچے معمول کے مطابق لگنے والے حفاظتی ٹیکوں سے مکمل یا جزوی طور پر محروم رہے۔

حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں رکاوٹ کے باعث لاکھوں بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔یونیسیف نے خبردار کیا کہ کوروناکے باعث 2019 اور 2021 کے درمیان بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کو بری طرح متاثر کیا جس کی وجہ سے لاکھوں بچے کئی طرح کی ایسی خطرناک بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں جنہیں روکا جاسکتا ہے۔112 ممالک میں ویکسی نیشن مہم میں کمی کے باعث کوڈ 19 سے قبل یا اسکے دوران پیدا ہونیوالے بچے اب اس عمر کی حد سے بڑے ہو رہے ہیں جب انہیں عام طور پر ویکسین لگائی جانی تھی۔رپورٹ میں حفاظتی ٹیکوں سے محروم ان بچوں کو فوری ویکسین لگانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔